آفتاب شیرپائو کی صوبہ قندہارمیں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) قو می وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے افغانستان کے صوبہ قندہارمیں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افغان حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں افغان عوام اور حکومت کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ امن کے قیام کیلئے جو حالیہ مزاکراتی عمل جاری ہے اس کو آگے بڑھایا جائے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف افغانستان میں جمہوریت کے تسلسل کیلئے ضروری ہے بلکہ امن کے پائیدار قیام کیلئے ایک جمہوری حکومت ہی بہتر کردر ادا کرسکتی ہے۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جس سے سینکڑوں افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں اور اس ضمن میں دونوں ممالک نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔انھوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے ہر سطح تک کوششیں ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کومل کردہشت جیسی افریت پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں