ْڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر پائیںکی زیر صدارت خسرہ سے بچائو مہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

منگل 23 اکتوبر 2018 18:24

پشاور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر پائیں ڈاکڑ شوکت علی کی زیر صدارت خسرہ سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے جاری مہم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہو ا ،جس میں یونیسیف پاکستان کے نمائندوں ڈاکٹر ریاض زیدی اور شمس الحق ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر اسرار اور دیگر متعلقہ ماہرین ، حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںخسرے کے حوالے سے جاری ٹیکوں کے مہم کا ہرپہلو سے جائزہ لیا گیا جبکہ طبی ماہرین نے ضلع بھر میں مذکورہ مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں