کے پی فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری، پشاور نوتھیہ میں ناقص صفائی اور غیرمعیاری اشیا کے استعمال پر داتا بیکری اور گولڈن شوارمہ بریڈ فیکٹری سیل

منگل 23 اکتوبر 2018 18:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے علاقے نوتھیہ میں غیرمعیاری خام مال کے استعمال اور ناقص صفائی ہر ایک بیکری اور شوارما بریڈ بنانے والی فیکٹری کو تالے لگادئے۔ مجوزہ کاروائی سی ایم کمپلینٹ سیل سے موصول ہونے والی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب اتھارٹی کی ٹیم نے مردان کے علاقے گلی باغ میں کاروائی کرتے ہوئے گھر کے اندر واقع انڈوں کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے نو ہزار بوسیدہ انڈے برآمد ہوئے۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی سربراہی میں عوامی شکایات پر موصول ہونے والی معلومات کے تحت کاروائی عمل میں لائی جہاں ایک پک اپ کو نوہزرا نڈوں سمیت قبضے میں لیا گیا اور گودام کے چوکیدار اور عملے کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہونے والی تفتیش کے مطابق بوسیدہ انڈے کیک اوردیگر بیکری آئٹمز کی تیاری میں استعمال ہوتے تھے جو کہ سراسر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی اتھارٹی کامینڈیٹ ہے اور عوام کے انتہائی مشکور ہیں کہ وہ شکایات سیل پر اہم معلومات شریک کررہے ہیں جو کہ اس جیسی کامیاب آپریشنز کا سبب بن رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی فوڈ اتھارٹی ایک عوامی ادارہ ہے اور عوام کے تعاون کا ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں