پی ٹی آئی کاویژن ملک کی معیشت کو مضبوط کرناہے، شوکت علی

ہفتہ 17 نومبر 2018 23:39

پشاور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے کہاہے کہ تاجربرادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں ، پی ٹی آئی کی مرکزی وصوبائی حکومتیں تاجروں کودرپیش تمام مسائل حل کریں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کریم پورہ بازارکی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ناظم ٹائون ون زاہدندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شوکت علی نے بازارکے نومنتخب صدر جاویداختر،نائب صدر نائب صدروقار مشتاق،جنرل سیکرٹری مبشرحسین،جائنٹ سیکرٹری ہزاداعوان،پریس سیکرٹری سید اویس اعجاز،فنانس سیکرٹری تسبیح اللہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ایک خاص ویژن کولیکربرسراقتدارآئی ہے ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا اور دنیامیں پاکستان کے وقار کو بلند کرناہمارانصب العین ہے ،سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کوکاروبارکیلئے سازگارماحول فراہم کیاجائیگاتاکہ صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکے تاہم اس مشن کی تکمیل کیلئے تاجروں کو ہمارے ہاتھ مضبوط کرناہونگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کابینہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن سے دکانداروں کوپہنچنے والے نقصانات اوردیگر مطالبات کے حل کایقین دلایا اورکہاکہ انکے حقوق اورجان ومال کا تحفظ اور انکے تمام جائز مسائل حل کئے جائینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں