ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن اور اباسین آرٹ کونسل شعبہ نعت کا اعزاز برقرار

ریڈ یو اور ٹی وی کے 35واںقومی مقابلہ نعت خوانی کے فائنل جیت لیا، کل پا کستان مر حلے میں چار میں سے دو کیٹگر یز میں اول، ایک میںدوئم اور ایک میں سوئم پو زیشن اپنے نا م کرلیں

پیر 19 نومبر 2018 23:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن اور بالخصوص ہزارہ ابا سین آ ر ٹس کو نسل ایبٹ آ با د شعبہ نعت خوانی سے وابستہ نعت خوانوں نے اپنی روایا ت کے تسلسل کو بر قرار رکھتے ہو ئے ریڈ یو اور ٹی وی کے 35ویںقومی مقابلہ نعت خوانی کے فائنل اور کل پا کستان مر حلے میں چار میں سے دو کیٹگر یز میں اول، ایک میںدوئم اور ایک میں سوئم پو زیشن اپنے نا م کرلیں، نما یا ں پو زیشن کے حا مل نعت خوان طلباو طالبات میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قا دری نے انعامات تقسیم کیے۔

ریڈیو اور ٹی وی کے با ہمی اشتراک سے 35ویں قومی مقابلے ریڈیو پا کستان اسلام آباد کے زیڈ اے بخاری آ ڈیٹوریم میں منعقد ہو ئے ۔ان مقابلو ں کی تقریب کی صدارت وفاقی سیکر ٹری اطلا عات شفقت جلیل نے کی اور وفا قی وزیر مذہبی امورپیر نورا لحق قادری مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ان مقابلو ں میں چاروں صوبوں ،اسلا م آ باد ،گلگت اور آ زاد کشمیر کی سطح پر اول آ نے والے منتخب نعت خوانوں نے فائنل مر حلے میں حصہ لیا نتا ئج کے مطابق پندرہ سال سے کم عمر نعت خواں بچوںکی کیٹگری میں ہزارہ ڈویژن کے ضلع ہر ی پو ر سے تعلق رکھنے والے دانیال احمد نے حا فظ جنید مصطفے کی پڑھی ہوئی نعت پڑھ کر اس کیٹگری میں اول پو زیشن اپنے نا م کی جبکہ پندرہ سے پچیس سال تک کی عمر کے نعت خوانوں میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ باد کے دانش فرید ملک بھر کے نعت خوانوں میں پہلے نمبر پر رہے ان دونوں نعت خوانوں کو پچاس پچاس ہزارروپے اور عبدالرحمن میمو ریل ٹرسٹ کی جا نب سے گولڈ میڈلز بھی دئیے گئے۔

۔اسی طرح خواتین مقابلوں کی پندرہ سال سے کم عمر کیٹگری میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ باد کی ننھی نعت خواں فضا ء شہزادی دوسری پو زیشن اپنے نا م کر نے میں سر خر و رہیں انہیں اس کا میا بی پر چا لیس ہزار روپے کا نقد انعا م دیا گیا ۔جبکہ پندرہ سے پچیس سال تک کی خواتین نعت خوانوں کی کیٹگری میں ہزارہ ابا سین آ رٹس کو نسل ایبٹ آ بادہی کی نا بینا نعت خواں صبا ء پر ویز اپنی عمدہ کا ر کر دگی کی بنا پر اپنی ہم عمر نعت خوانوں میں تیسری پو زیشن حا صل کر نے میں کا میا ب رہیں انہیں اس کا ر کر د گی پر 30ہزار رو پے کے انعا م سے نوازا گیا ۔

ان مقا بلوں میں منصفین کے فرائض ملک کے نا مور نعت خواں حضرات ڈاکٹر قاری محمد ہو نس ،اختر بزمی اور اربا ب ظفرا اللہ نے سر انجام دئیے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایبٹ آباد کے تما م کامیا ب نعت خواں طلبا و طا لبا ت ہزارہ کے ممتا ز نعت خواں حا فظ قاری جنید مصطفے کے شا گرد ہیں ۔جبکہ ہزارہ ڈویژن کے مذہبی اور سما جی حلقوں نے کا میا ب نعت خوانوں ،انکے استاد حا فظ جنید مصطفے اور ابا سین آرٹس کو نسل ایبٹ آ با د شعبہ نعت خوانی کے انچارج طا ہر منیر اعوان کو اس کا میا بی پر مبا ر کبا د پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں