ڈیرہ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی،متعدد افراد گرفتار

پیر 10 دسمبر 2018 23:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ڈیرہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن و دیگر کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہاڑپورپولیس نے علاقہ رنگپور میں مختلف کاروائیوں کے دوران شہزاد، عامراورکامل سے تین پستول اورپندرہ کارتوس برآمدکرلیے اور تینوں ملزمان کوگرفتارکرلیا۔سٹی پولیس نے خیبرمیڈیکل کالج اوردورینٹ اے کارزپرسیکورٹی کے ناقص انتظامات پر مقدمات درج کرلیے جبکہ گومل یونیورسٹی پولیس نے د ھپانوالابند پرحشمت علی عرف کنکراسکنہ مدینہ کالونی سے 550گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں