مالم جبہ اراضی کیس،نیب نے سینئروزیرعاطف خان اورسینیٹرمحسن عزیزکوطلب کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوانے سینئرصوبائی وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز کو طلب کرلیاہے،نیب ترجمان کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے دونوان رہنماوں کو مالم جبہ اراضی کیس میں14 دسمبر کو طلب کیا ہے قبل ازیں اس کیس میں وزیردفاع پرویز خٹک اور وِزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان پیش ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مالم جبہ اراضی 15 سال کیلئے لیز پر دی گئی جو بعد میں مدت 32 سال کردی گئی جس بارے نیب کی انکوائری جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں