سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی کی سربراہی میں اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے اجلاس کے اراکین کو صوبہ خیبرپختونخوا کے پن بجلی پیداوار کے خالص منافع پر تفصیلاًبریفنگ دی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی کی سربراہی میں خیبرپختونخوااسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام پارلیمانی پارٹیزکے قائدین کا اجلاس منعقد ہو ا۔جس میں سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمدغنی کے علاوہ اکرم خان درانی ،سردار محمد یوسف ،مولانا لطف الرحمان ،شیر اعظم خان وزیر ،سردار حسین بابک ،عنایت اللہ خان ،میاں نثار گل بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں وزارت توانائی وبرقیات کی طر ف سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے اجلاس کے اراکین کو صوبہ خیبرپختونخوا کے پن بجلی پیداوار کے خالص منافع پر تفصیلاًبریفنگ دی ۔اجلاس کے ارکان کو 1986میں متعین کردہ AGN kaziفارمولے پر بریف کیا گیا ،جسے بعد میں مشترکہ مفادات کو نسل نے 1991میں منظور کیا ۔

(جاری ہے)

اس فارمولے کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کوپن بجلی پیداوار میں اس کا منافع دلوانے کا ایک واضح طریقہ کار متعین کیا گیا تھا جسے بعدمیں آنے والی مرکزی حکومتوںنے نظر انداز کیا اور اس طرح صوبے کو وفاق کے ذمے ایک کثیر منافع سے محروم رکھا گیا ۔

اس موقع پر تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماوں نے مشترکہ طور پر اس امر کا اظہار کیا کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا کے جائز حقوق اور پن بجلی پیداوار کے منافع کو صوبے میں لانے کیلئے حکومت کا ہر فورم پر ساتھ دیں گے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ اگر صوبے کواس کا حق جوکہ تقریباً230بلین روپے بنتاہے ،ملاتو صوبے کی قسمت بدل جائے گی ۔سپیکرمشتاق غنی نے کہا کہ پیر مورخہ 17دسمبر 2018کو صوبائی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کو پن بجلی پیداوار کے خالص منافع میں سے اس کا جائز حق دلوانے کیلئے اپوزیشن اور حکومت ایک مشترکہ قرارد اد پیش کرے گی،اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات میں اس مسئلے کو اٹھایا جائے گا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں