ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام زرعی سیاحت سے متعلق طالبات کیلئے دورہ کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبہ میں ایگریکلچر ٹورازم کے فروغ اور اس سے آگاہی سے متعلق گورنمنٹ سکول کی طالبات کیلئے قومی ٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شنکیاری کے دورے کاانعقاد کیا گیا ، تعلیمی دورے کا انعقاد ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون اور ٹیک ویلی ایبٹ آباد کے ساتھ باہمی اشتراک سے کیا ، اس دوران ڈائریکٹرنیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کارپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شنکیاری فرخ سیر حامد نے گورنمنٹ گرلز سکول نیا شہر ایبٹ آباد کی طالبات کو پہلے بریفنگ دی جبکہ اس کے بعد طالبات نے آگاہی واک بھی کی، اس موقع پر طالبات کو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں موجود کالی چائے ، قہوہ چائے کے باغات ، مانسہرہ میں کامیاب تجربہ کرنے والے کی وی پھل ، آمرود، زیتون ، زعفران سمیت دیگر سبزیوں اورپھلوں کے باغات کی سیر ، ان کے اگانے کے طریقہ کار، ان کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کیلئے سپرے اور اپنے گھروں میں کچن باغبانی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ڈائریکٹر فرخ سیر حامد نے کہاکہ ریسرچ سنٹر میں چائے کی مختلف اقسام پر ریسرچ کی جاتی ہے ، پاکستان دنیا میں چائے کی پیداوار کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے، اگر کیسانوں میں چائے کے باغات سے متعلق آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جائے تو کم سرمایہ میں زیادہ منافہ کمایا جا سکتا ہے ، پاکستان چائے کی برآمدات میں مزید اضافہ بھی کر سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ریسرچ سنٹر میں چائے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی سبزیوں اور پھلوں کی مختلف اور نایاب اقسام کی نسل افزائش پر بھی تجربات کئے جا رہے ہیں ، اس کے علاوہ کیسانوں ، یونیورسٹیز و کالجز کے طلباء و طالبات اور گھریلوں خواتین کو کچن گارڈن سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں