وزیر اعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کردیا

بے گھر افراد کو اس شیلٹر ہوم میں کھانا اور طبی سہولت فراہم کی جائے گی ،ْ خصوصی افراد کو وہیل چیئرز بھی مہیا کی جائیں گی ،ْوزیر اعظم کو بریفنگ

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پناہ گاہ (شیلٹر ہوم) کا افتتاح کردیا۔یہ شیلٹر ہوم پشاور کے پاجاگی روڈ پر قائم کیا گیا ہے، جہاں بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائیگی، شیلٹر ہوم میں عام لوگوں کے لیے گھر جیسا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،ْ خصوصی افراد کے لیے بھی الگ سے راستہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیلٹر ہوم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا ، جہاں انہیں منصوبے کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ بے گھر افراد کو اس شیلٹر ہوم میں کھانا اور طبی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ خصوصی افراد کو وہیل چیئرز بھی مہیا کی جائیں گی۔اس کے علاوہ شیلٹر ہوم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی جبکہ اس شیلٹر ہوم میں تقریباً 200 افراد رہ سکیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں