محکمہ صحت میں اصلاحات لائق تحسین ہیں‘حبیب خان

پیر 17 دسمبر 2018 14:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبرپختونخوا کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت صوبائی صدر حبیب خان منعقد ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری محمدفاروق‘ سینئر نائب صدر میان گل علیم اور پریس سیکرٹری یاسین خان چمکنی سمیت تمام عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی‘ اس موقع پر صوبائی صدر حبیب خان نے ہیلتھ سیکرٹری ڈاکٹر محمدفاروق اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشد پر بھرپوراعتمادکااظہار کیا اور پیرامیڈیکس کے مسائل کے حل میں دلچسپی کو سراہا ‘انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت میں اصلاحات لائق تحسین ہیںاور اس سلسلے میں پیرامیڈیکس سٹاف اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں