پیسکو ٹاسک فورس کی مردان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں ‘ 3 افراد گرفتار

پیر 17 دسمبر 2018 19:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے تعاون سے جاری مہم کے دوران پسکو مردان کینٹ,رستم اور لوند خوڑ سب ڈویژنز کی ٹیموں نے اسسٹنٹ کمشنر مردان اسداللہ کے ساتھ مل کر شاملات کلی اوردیگرملحقہ علاقوں میں بقایاجات کی ریکوری اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کی جس کے دوران ڈائریکٹ کنڈو ں کے استعمال پر 3 افراد کو موقع پر پکڑلیا جن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ 48 کنڈے ہٹادئیے گئے اوران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے،شاملات کلی کو بجلی کی فراہمی کنڈوں کے استعمال کی وجہ سے ایچ ٹی لائن کاٹ کرمنقطع کردی گئی ہے واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پسکوٹیموں پر مشتمل ٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائے گی،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں