خیبر پختونخوا اسمبلی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ترمیمی بل منظورکرلیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ترمیمی بل منظورکرلیا گیا۔اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی نے بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن اراکین نے بات کا موقع نہ دینے اور تحریک التواء پران کیمرہ بحث پراجلاس سے واک آئوٹ کیا ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکرمشتاق غنی کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا ،بل وزیرقانون سلطان محمد خان نے پیش کیا،اجلاس میں پاٹا کے سابقہ قوانین کے تسلسل کا بل منظورنہ ہوسکا ،بل اپوزیشن ارکان کے اعتراضات اورواک آؤٹ کے باعث منظورنہ ہوسکا۔اپوزیشن اراکین نے بولنے کا موقع نہ دینے اورتحریک التوا پر ان کیمرہ بحث پراجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزراء کی یقین دہانی پر اپوزیشن اراکین واپس ایوان میں آگئے ۔اے این پی کی رکن شگفتہ ملک نے بلین ٹری پراجیکٹ سے متعلق سوال اٹھایا جس پر اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے بلین ٹری منصوبے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا۔ جواب میں وزیر قانون سلطان محمد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن کی تجویز سے متفق ہے ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روزصبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں