مجلس قائمہ برائے ایکسائز، ٹیکسیشن، اور نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس

منگل 15 جنوری 2019 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) مجلس قائمہ برائے ایکسائز، ٹیکسیشن، اور نارکوٹکس کنٹرول کا ابتدائی اجلاس چیئر مین سردار اورنگزیب نلوٹھا کی سربراہی میں منعقد ہو ا جس میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک، مفتی عبیدالرحمن ،بختون یار، فخر جہان صاحب، جناب شوکت علی اور محترمہ سمیہ صاحبہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکمہ کے سیکرٹری نے مجلس قائمہ کو محکمہ کے فرائض اور کار کردگی پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران کئی امور زیر غور آئے جس میں صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں بہتری لانے اور صوبائی محاصل میں اضافہ کرنے پر زور دیا گیا۔ مجلس قائمہ نے محکمہ کو ہدایت دی کہ و ہ صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی ترغیب دینے کے لئے ایک مہم شروع کرے تا کہ صوبے کے باشندگان زیادہ سے زیادہ گاڑیاں اپنے صوبے میں رجسٹرڈ کریں۔ مجلس قائمہ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ہمارے صوبے میں جمع کردہ ٹوکن ٹیکس کو تسلیم نہ کرنے کے معاملہ میں مجلس قائمہ نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ معاملہ مشترکہ مفادات کے کونسل میں اٹھانے کے لئے اقدامات کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں