خیبر پختونخواحکومت صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،عبدالکریم

بدھ 23 جنوری 2019 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) صوبے میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجودہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے وزیراعلیٰ ہاوس میںغیر ملکی سرمایہ کار کمپنی کے وفد سے بات چیت کے موقع پر کیاچائنہ مشینری انرجی کمپنی (CMEC) کے ایک وفد نے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم سے منگل کے روز پشاور میںملاقات کی اور صوبے میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں خاص دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر چائینز وفد کو صوبے میں توانائی کے منصوبہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبے میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے اور حکومت ہر قسم کی سہولیات دینے کے لئے تیار ہے چائینز وفد نے معاون خصوصی کو اپنی کمپنی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چائنہ کی ایک اور کمپنی DELI-GW Glass Wareکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور دوسرے اہلکاروں نے نوشہرہ گلاس شیٹ فیکٹری نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے فیکٹری سائٹ پر مہمانوں کا استعمال کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی عبدالکریم نے کہا کہ نوشہر ہ گلاس شیٹ علاقے کا ایک اہم صنعتی یونٹ ہے جس کی دوبارہ آبادکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع مل جائینگے ۔ معاون خصوصی نے چائنیز کمپنی کے وفد کو خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی ہر قسم کے تعاون اور سہولیات دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں