پشاورپولیس نے گھروں سے چوریوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 23 جنوری 2019 22:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پشاورپولیس نے گھروں سے چوریاں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے نقد رقم 13000 روپے ایک عدد ٹی وی 2 عدد موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ،پولیس ترجمان کے مطابق مدعی محمد رفیق ولد علی گوہر سکنہ مانسہرہ حال گل گشت کالونی نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کسی نامعلوم ملزم نے اس کے گھر سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سبرب اعجاز ابازئی اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی واجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ سامان برآمد کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفیش کو جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے، گزشتہ روز ایس ایچ او واجد خان نے ایک اہم کارروائی کے دوران ملزم فرمان ولد اشرف سکنہ ڈبگری گاڑڈن کوگرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کیدوران وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 13000 روپے ایک عدد ٹی وی دو عدد موبائل فون اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں