ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر میٹرک کے امتحا ن میں نقل سے متعلق درج شکایات کا نوٹس

پیر 18 مارچ 2019 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر میٹرک کے امتحا ن میں نقل سے متعلق درج شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے مختلف امتحانی ہالوں پر اچانک چھاپے مارے ۔سوموار کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزدہ سمیع الله نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع الله خان کی ہدایت پر انٹر نیشنل پبلک ہائی سکول اور اقراء پبلک سکولز کے میٹرک امتحانی ہالوں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر اُنہوں نے نقل میں ملوث طلباء پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چئیر مین تعلیمی بورڈکو اس سلسلے میں باقائدہ طور پر احکامات جاری کردئے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیع الله نے کوہاٹ شہر میں مختلف بک شاپ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے نقل میں استعمال ہونے والے پاکٹ گائیڈ ضبط کرلئے ۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں سٹاف کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کے مرتکب عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہیگا اور کسی کو بھی نقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نقل کی لعنت میں ملوث اور معاونت کرنے والے دونوں قومی مجرم ہیں اس لئے دونوں برابر سزا کے مستحق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں