پشاور،ملک کی سا لمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے، کرنل مبشر ندیم

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ملک کی سا لمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔کلمے کے نام پر قائم ہونے والے ملک خداداد پاکستان کو امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل مبشر ندیم نے ٹل کینٹ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے کیا۔اس موقع پر سماجی شخصیت نمبردار ملک جمیل خان،تحصیل ناظم پیاؤزار،لیفٹنٹ کرنل نوید عباس،نائب مہتمم جامعہ مفتاح العلوم سپین خاور ی ہنگو و صدر ہنگو پریس کلب میاں سیف الاسلام کاکاخیل،میجر حارث،میجر سجاد،سنئیر صحافیوں عبد الصبور خان، طفیل محمد خان، سلمان محمو د،اکاؤنٹ آفیسر شیراز خان اورصوبیدار میجر شادخان سمیت عمائدین علاقہ مشران، سکولوں کے بچوں اور شہداء کے ورثا ء کثیر تعداد میں موجودتھے۔

(جاری ہے)

ٹل سکاؤٹس کے زیر اہتمام یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا۔تقریب کا آغاز کمانڈنٹ مبشر ندیم نے پرچم کشائی سے کیا۔کمانڈنٹ مبشرندیم اور لیفٹنٹ کرنل نوید عباس نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول نچھاور کئے۔تقریب میں ٹل کے مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے،خاکے،تقاریر اور نظمیں پیش کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد لی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل مبشر ندیم نے کہا کہ پاکستان ہمیں کافی قربانیوں کے بعد ملا ہے۔

مملکت خداداد اسلام کا عظیم قلعہ ہے ہم سب کو چاہئیے کہ اس کی ہر طرح سے تحفظ کریں وہ دن دور نہیں کہ پاکستان بھی ایک ترقی یافتہ ملک ما ناجائیگا۔انہوں نے قراردادپاکستان پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب سے ملک جمیل خان،میجر حارث اور لیفٹنٹ کرنل نوید عباس نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں کمانڈنٹ مبشر ندیم اور کرنل نوید عباس نے سکول بچوں سمیت شہداء کے لواحقین میں تحائف اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں