ڈبلیو ایس ایس پی نے فنانس کمیٹی کی سفارشات اور 2016-17 ء کے مالی حسابات کی آڈٹ سے متعلق منظوری دے دی

عید پر کام کرنے والے ملازمین کو2ہزار اور ایک ہزار اضافی یومیہ اعزازیہ دیا جائے گا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انسداد بدعنوانی، انسداد بدعنوانی اور مفادات سے تصادم،کار بئی بیک پالیسی کے خاتمے، گیارہویں فنانس کمیٹی کی سفارشات اور 2016-17 ء کے مالی حسابات کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے دی۔ بورڈ کا اجلاس چیئرمین حاجی محمد جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر اقبال خلیل، سید شاہ ناصر، ڈاکٹر بشریٰ خان، خورشید خان، محکمہ ہائے منصوبہ بندی وترقیات، بلدیات، توانائی اور خزانہ کے نمائندوں چیف انفراسٹرکچر سپیشلسٹ اختر رحمن، ایڈیشنل سیکرٹری فخر عالم، ایڈیشنل سیکرٹری افتخار احمد اور ڈپٹی سیکرٹری ارشد علی کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کی جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، ریکوری، غیر قانونی کنکشنز کی ریگولرائزیشن، صفائی وفراہمی آب صورتحال، آن لائن خدمات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور موجودہ انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔اجلاس میں جاری صارفین گھر گھر سروے کے نتائج پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ سروے کے نتیجے میں ڈبلیو ایس ایس پی خود انحصاری کا ہدف حاصل کرلے گی جبکہ شہری خدمات خصوصاً فراہمی آب پر اخراجات میں کمی آئے گی پانی کا ضیاع روکا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدکے دنوں میں فرائض انجام دینے والے میونسپل انسپکٹرز، سپروائزرز کو دو دو ہزار جبکہ کٹھہ قلیوں اور خاکروبوں کو ایک ایک ہزار روپے یومیہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ نے اجلاس کو ریکوری، غیر قانونی کنکشنز کی ریگولرائزیشن، ایم آئی ایس کے تحت آن لائن خدمات کی فراہمی اور صارفین سروے پر پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقررہ وقت میں اہداف حاصل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں