محکمہ خزانہ نے سوات میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے اربوں روپے ریلیز کردیئے

بدھ 19 جون 2019 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ خزانہ نے سوات میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سال 2018-19 کے اربوں روپے ریلیز کردیئے اس سلسلے میں ڈیڈیک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے تمام محکموں کو جون سے پہلے تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں آرڈی ڈی، تعلیم، صحت، سی اینڈ ڈبلیو، ہائی وے، ایریگیشن ضلع و تحصیل کونسل سمیت دیگر ادارے شامل تھے جنہوں نے گذشتہ سال کے تمام ترقیاتی کاموں کی مد میں اربوں روپے کی رقم ریلیز کردی اس سلسلے میں تمام محکموں کے سربراہان کا اجلاس ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں زیر صدارت چیئرمین فضل حکیم خان ہوا جس میں ان تمام محکموں نے اپنی رپورٹ ڈیڈیک چیئرمین کو پیش کردی اور محکمہ خزانہ کی مشاورت سے اربوں روپے کی فنڈز ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس طرح سوات کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کردہ رقم لیپس نہیں ہوئی جس پر عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فضل حکیم خان اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں