کینٹ پولیس بنوں کی کاروائی‘40لیٹرشراب برآمد

بدھ 21 اگست 2019 11:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) کینٹ پولیس بنوں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 40لیٹر شراب برآمد کرلی ‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی کینٹ سرکل مراد علی خان نے ایس ایچ او ریاض خان مروت نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 40لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاجس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں