ضلعی انتظامیہ کا رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ہاسٹلوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔18سیل

منگل 17 ستمبر 2019 23:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ہاسٹلوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 18 کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن تھری عبد الولی نے ٹاؤن تھری کے انفورسمنٹ آفیسر اسد خان کے ہمراہ رنگ روڈ پر حیات آباد ٹول پلاز ہ کے قریب الحرم سٹی میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے ہاسٹلوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 18 کو سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کے مطابق ان ہاسٹل مالکان کو پہلے سے نوٹس دیے گئے تھے کہ وہ رہائشی علاقوں سے اپنے ہاسٹل دیگر علاقوں کو منتقل کردیں لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا۔ جس پر کاروائی کر تے ہوئے غیر قانونی ہاسٹلوں کو سیل کر دیا گیا۔ جبکہ انتظامی افسران کوپشاور کے دیگر رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاسٹلوں کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں