ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل کا سب ڈویژن شرینگل بازارکا دورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:16

پشاور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر دیر بالا خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ شرینگل محمد ثاقب خان نے ڈوگ بالا سب ڈویژن شرینگل کے بازارکا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں اور خودساختہ قیمتیں متعین کرنے، غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا اور انہیں آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ویٹرنری ڈسپنسری ڈوگ بالا کا بھی معائنہ کیا اور عملہ کی حاضری چیک کی جسے انہوں نے تسلی بخش پایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں