صوبائی حکومت نے ضلع شمالی وزیرستان کے 15ہزار بے گھر خاندانوں کے لئے 20کرو ڑروپے کا فنڈ جاری کردیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی حکومت نے ضلع شمالی وزیرستان کے 15ہزار بے گھر خاندانوں کے لئے 20کرو ڑروپے کا فنڈ جاری کردیا ہے ماہ اگست کے ادائیگی کے لئے متاثرہ خاندانوں کو سم کے ذریعے ادائیگی کی جائیگی پی ٹی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 15ہزار 635متاثرہ خاندانوںکو ماہ اگست کی قسط کے طور پر 12ہزار روپے فی خاندان جاری کرنے کے لئے 190،027،790روپے جاری کئے گئے ہیں پی ٹی ایم اے کے مطابق یہ 61ویں قسط تھی اس سے قبل شمالی وزیرستان کے متاثرین کو 60قسطیں جاری کی جا چکی ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں