وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اکا گلگت بابوسر پاس پر مسافر بس کے ٹریفک حادثے پر اظہارافسوس

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے گلگت بابوسر پاس پر مسافر بس کے ٹریفک حادثے پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ واضح رہے کہ مسافر بس سکردو سے راولپنڈی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ گلگت ٹریفک حادثے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دٴْعا کی کہ الله تعالی مرحومین کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں