ملاکنڈاور بونیر کے افسران کیلئے کیپرا ورکشاپ اختتام پذیر

پروکیورمنٹ قوائد پر عملدرآمد سے سرکاری ٹھیکوں کے اجراء میں شفافیت آئیگی

پیر 23 ستمبر 2019 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کیپرا) کے زیراہتمام عالمی بینک کے گورننس اینڈ پالیسی پروگرام کے اشتراک سے ملاکنڈ اور بونیر کے سرکاری محکموں کے افسران کیلئے فضاگٹ مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی واضح رہے کہ کیپرا نے صوبہ بھر میں سرکاری و نیم سرکاری محکموں اور اداروں میں ہر قسم کی خریداریوں اور ٹھیکوں کے اجراء میں کرپشن و بے قاعدگیوں کے خاتمے اور مالی و خریداری کے معاملات میں مکمل شفافیت لانے اور سرکاری افسران کو خریداریوں اور ٹھیکوں سے متعلق قواعد و ضوابط کی مکمل آگاہی دینے کیلئے اضلاع کی سطح پر مرحلہ وار جامع پروگرام کا سلسلہ شروع کیا ہے ورکشاپ کے آخری روز ڈائریکٹر کیپرا محمد قاسم خان نے ورکشاپ کے شرکاء کو کیپرا رولز کے تحت خریداریوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے لیکچر اور پریزنٹیشن دیئے جس میں شرکاء نے کافی دلچسپی کا مظاہرہ کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ورکشاپ کے انعقاد سے انہیں مشینری و خدمات کی پریکیورمنٹ میں بہت آسانی ہوگی ورکشاپ میں انہیں کیپرا رولز کے بارے میں بہت اہم معلومات حاصل ہوئیں جو انہیں آگے جا کر ہر قسم کی خریداریوں میں بہت مدد فراہم کرے گی تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر کیپرا محمد قاسم خان اور عالمی بینک کے گوننس اینڈ پالیسی پروگرام کی لرننگ و جینڈر سپیشلسٹ میڈم سعدیہ خان نے تربیتی ورکشاپ کے فارغ التحصیل شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں