بلاول آفریدی بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرمقرر

پیر 23 ستمبر 2019 23:56

پشاور۔23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) بلاول آفریدی خیبرپختونخوااسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈربن کرایوان میں اگلی نشست پر بیٹھ گئے بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں اس وقت تین اراکین ہیں جب کہ خواتین کی ایک مخصوص نشست پر بھی باپ کی رکن منتخب ہوکرایوان میں آئے گی جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین کی ایوان میں کل تعدادچارہوجائے گی بلاول آفریدی سابق ایم این اے شاہ جی گل کے فرزند ہیں ،صوبائی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بن چکے ہیں جس کے بعد ان کی نشست پرپچھلی سے تبدیل کرکے آگے کردی گئی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں