مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولئی پالس کو ہستان نواب علی خان مرحوم کی رہائشگاہ شانگلہ گئے،اہلخانہ سے تعزیت

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کولئی پالس کو ہستان نواب علی خان مرحوم کی رہائشگاہ شانگلہ گئے،جہاں انہوں نے نواب علی کیناہل خانہ سے تعزیت کی اور نا خوشگوار واقعہ پر افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نواب علی خان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لواحقین کو نواب علی کے قاتل کی جلد گرفتاری اور سخت سزا کی یقین دہانی کروائی۔ مشیر تعلیم نے کہاکہ پولیس کو قاتل کی گرفتاری سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اوروہ تحقیقات اور کیس میں پیش رفت سے متعلق ڈی آئی جی اور ڈی پی او مسلسل رابطے میں ہیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی آئی جی پی کو اس کیس سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایاکہ قاتل اور ذمہ داران کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران بھی مشیر تعلیم خیبرپختونخوا کے ہمراء تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں