جے یوآئی وفد کی سکندرشیرپائوسے ملاقات،مارچ میں شرکت کی دعوت دی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:56

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے وفد نے مولانا عطاء الحق درویش کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر حیات خان شیر پائو سے وطن کور پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں مولانا امان اللہ حقانی،عبدالجلیل جان،آصف اقبال داودزئی اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے رہنما اسد آفریدی ایڈوکیٹ اور طارق احمدخان بھی موجود تھے۔وفد نے قومی وطن پارٹی کو 19اکتوبر کو آزادی مارچ کے حوالے منعقدہ آل پاٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔قومی وطن پارٹی نے وفد کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں