:چہلم امام حسین، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پیاو دلاور خان بنگش کا مختلف علاقوں میں تھلہ جات کا دورہ

wتھلنہ متولیان سے سیکورٹی انتظامات اورامن وامان بارے بات چیت

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) چہلم امام حسین کے سلسلہ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کا مختلف علاقوں میں تھلہ جات کا دورہ، تھلہ متولیان سے سیکورٹی انتظامات اورامن وامان بارے بات چیت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں امن و امان اور سیکورٹی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے گزشتہ رات مختلف علاقوں میں واقع تھلہ جات کا دورہ کیا جبکہ چہلم امام حسین کے حوالے سے جاری پروگراموں کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی پی او ڈیرہ نے تھلہ جات کے متولیان سے ملاقات کی اور ان سے امن و امان کی صورتحال اور سیکورٹی معاملات بارے بات چیت بھی کی۔ تھلہ متولیان نے پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی پی او دلاور خان بنگش نے کہا کہ چہلم امام حسین کے حوالے سے پولیس نے تمام تر انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے چہلم امام حسین کی تمام تقریبات پر امن اختتام پذیر ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں