خیبرپختونخوا میں پولیو کے دونئے کیس سامنے آگئے

پیر 21 اکتوبر 2019 11:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سرائے نورنگ میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 7سالہ بچی اور 21 ماہ کے بچے میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ بچی کو پولیو سے حفاطتی قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ اسی طرح پورے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 70سے تجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں