اے این پی رہنما نیازخان پرقاتلانہ حملے کیخلاف مظاہرہ

پیر 21 اکتوبر 2019 23:43

پشاور۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مہمند نے اے این پی مچنی ڈبکور کے رہنمانیاز محمد خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی پارٹی سرگرمیاں محدود کرانے یا اس میں مداخلت کرانے کی اجازت نہیں دینگے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی قیادت اے این پی مہمند کے رہنمااور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نثار مہمند، حاجی مہتمم ، گل نواز مہمند اور ساوید جان سمیت دیگر نے کی جنہوںنے کہا کہ دو روز قبل مہمند حلقہ پی کے 103 مچنی ڈبکور اے این پی رہنمانیاز محمد خان نے اپنے حجرہ میں پارٹی کارکنوں کے لئے پروگرام کا اہتمام کیا تھا علاقے کے چند با اثر افراد نے انہیں اس سرگرمی سے منع کرانے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر حملہ کیا، اے این پی اپنے کارکنوں پر حملے کی بھرپور مذمت اور مزاحمت کریگی، مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت بھی اس سلسلے میں نوٹس لیں اور حملے کرنیوالے افراد کیخلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوںنے کہا کہ نیاز محمد پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے جن کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، اگر حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو صوبہ گیر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں