بزم ہمدرد نونہال کی تقریب کاانعقاد

منگل 22 اکتوبر 2019 23:39

پشاور۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) بزم ہمدرد نونہال کی تقریب منگل کے روز آرکائیوز لائبریری ہال پشاورمیں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید مشتاق حسین شاہ بخاری ،پرنسپل الفیصل ماڈل سکول باڑہ لین پشاور، میزبان فاروق احمد جان بابر آزاد رکن شوریٰ ہمدرد اور اسپیکر نونہال اسمبلی نونہال اقصیٰ شہزاد تھیں۔

تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے’’ یقین محکم، عمل پیہم ، محبت فاتح عالم‘‘ (بیاد شہید پاکستان حکیم محمد سعید) کے موضوع پر تقاریر کیں۔اس موقع پر میزبان نے کہا کہ شہید پاکستان حکیم محمد سعید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ نونہال اسمبلی ہمیں ان کی یاد دلاتی رہے گی۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکیم محمد سعید شہید نے بڑے نا مساعد حالات میں ہمدرد کی بنیاد رکھی اور تحقیقی ہمدرد لیبارٹری، ہمدرد یونیورسٹی، ہمدرد پبلک سکول اور مدینتہ الحکمت کی تعمیر کی۔

(جاری ہے)

مرحوم نے 500 سے زیادہ مضامین اور مقالات لکھے جو دنیا کے مشہور اخبارات اور جرائد میں شائع ہوئے۔اس موقع پر ملی نغمہ نونہالان پشاور نیشنل سکول بیرون یکہ توت پشاور، ٹیبلو نونہالان مسلم اینڈ سکول آف ایکسلینس بُدھائی چمکنی موڑ پشاوراور دعائے سعید نونہالان الفیصل ماڈل سکول باڑہ لین پشاور نے پیش کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں