پشاور،نیشنل گیمزکیلئے خیبرپختونخواحکومت کی انتظامات مایوس کن ہیں،روبینہ خالد

افتتاحی تقریب میں کھیلوں کے متوالوں پر سٹیڈیم کے دروازے بندکرنا قابل مذمت ہے خالی کرسیوں کے آگے نیشنل گیمز کاافتتاح اورسورج کی روشنی میں آتش بازی کہاں کی عقلمندی ہے ،پشاور:پی ٹی آئی حکومت نے قوم کا پیسہ ضائع کرنے میں حاتم طلائی کوبھی شکست دیدی ہے، پیپلز پارٹی رہنماء

جمعرات 14 نومبر 2019 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے پشاورمیں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخواحکومت کی طرف سے انتظامات کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے قوم کاپیسہ ضائع کرنے میں حاتم طائی کوبھی شکست دیدی ہے جب کہ دوسری طرف افتتاحی تقریب میں کروڑوں روپے خرچ کرکے کھیلوں کے متوالوں پر سٹیڈیم کے دروازے بندکردئیے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پشاورمیں نیشنل گیمز10بعد منعقد ہورہے ہیں جوکہ پشاوریوں کیلئے ایک اعزازکی بات ہے لیکن یہاں کے باسیوں کو اس وقت شدیدمایوسی ہوئی جب افتتاحی تقریب کے دوران ان پر قیوم سٹیڈیم کے دروازے بندکردئیے گئے اوروزیراعلیٰ نے سٹیڈیم کی خالی کرسیوںکے آگے ایونٹ کاافتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمزکی افتتاحی تقریب میں مقامی فنکاراورگلوکاروں کو نظرانداز کرکے حکومت نے اس زرخیرمٹی کی توہین کی ہے روبینہ خالد نے مزید کہاکہ اقتدارسے قبل وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کرنیوالوں نے سٹیڈیم کوچاروں اطراف سے بندکردیاہے اہم شاہرائوں کی بندش سے رہائشی آبادی کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صوبے میں برسراقتدارآنے کے بعدکرپشن، سفارشی ،کمیشن اوروی آئی پی کلچرکوفروغ ملا ہے بیرون ممالک سے قرضے لیکر قوم کاپیسہ بے دریغ بہایاجارہاہے ایسی نااہل حکومت سے چھٹکاراپانا وقت کی اہم ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں