بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ پشاور میں زکوة کونسل کمیٹی کا51واں اجلاس

بدھ 22 جنوری 2020 00:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) بنوولنٹ فنڈ بلڈنگ پشاورکے کمیٹی روم میں چیئرمین زکواة کونسل کمیٹی عمر فاروق کی زیر صدارت پیرکے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میںایڈیشنل سیکرٹری محمد فیاض خان ، ڈپٹی سیکرٹری شبیر احمد ، ممبر کمیٹی کونسل خیبر پختونخوا محمد آیاز خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میںبتایا گیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں مستحقین زکواة کو صوبائی حکومت کی طرف سے مزید ریلیف دینے پر کافی غور و خوض ہوا اور ممبران کی منظوری اور معاونت سے ایک منظم پروگرام کے تحت مستحقین زکواة کوحکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تعاون سے آن لائن سسٹم کے ذریعے زکواة دینے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جس سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مستحقین زاکوة مستفید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین زکواة عمر فاروق نے کہا کہ صوبائی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے میں انتہائی مخلص ہے اور ماضی میں وہ مستحق افراد جو زکواة اور دوسرے حکومتی سہولیات سے محروم آرہے ہیں ان پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ زکواة فنڈکونسل کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات جو دوسرے صوبوں کی نسبت انتہائی کم ہیں ان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبے کے ہسپتال جن میں االشفاء آئی ہسپتال کے ڈی اے فیز II-کواہاٹ کو 05ملین زکواة فنڈ امداد ، عبدالصمند میموریل ٹرسٹ کے لئے 0.5ملین زکواة فنڈ امداد جبکہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے لئے بھی مزید امداد دینے کی سفارش کی ۔چیئرمین زکواة کمیٹی نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید شفافیت لانے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ مستحقین کو بروقت زکواة کی ادائیگی ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں