بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس ہزارہ 1 سرکل کا گرینڈ آپریشن

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کیلئے پیسکوٹاسک فورسز کی کارروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی رورل ڈویژن ایبٹ آباد ڈویژن جناح آباد2 سب ڈویژن کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پیسکو کے مطابق آپریشن کے دوران 35 میٹروں کو چیک کیا گیا،14 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،5 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی،منقطع شدہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 0.15 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دوران 18 میٹروں کو چیک کیا گیا،11 میٹروں کی پوزیشن کو درست کیا گیا،13 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں