جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکار،ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد کٹ لگانے کا فیصلہ

یونیورسٹی کے بجٹ میں 350 ملین کا کٹ لگ چکا ہے ، صوبائی حکومت سے 200 ملین روپے مانگے ہیں،وائس چانسلر

بدھ 29 جنوری 2020 00:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکارہوگئی فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کوتنخواہیں اور پنشن دینے سے معذرت کرلی وائس چانسلر نے اس ضمن میں وزیراعلیٰ کو مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہاگیاہے کہ حکومت اور محکمہ تعلیم کو جامعہ کے مالی بحران سے آگاہ کیاگیامگرکوئی شنوائی نہ ہوئی ہنگامی بنیادپر200ملین جاری کئے جائیں ۔

وائس چانسلرڈاکٹرمحمدآصف نے مالی بحران کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ جامعہ پشاوراس وقت شدید مالی بحران کا شکارہے حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی وی سی سے لیکر چوکیدار تک سب کی تنخواہوں 10 سے 20 فیصد تک کٹ لگ سکتی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے 200 ملین روپے مانگے ہیں یونیورسٹی کے بجٹ میں 350 ملین کا کٹ لگ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں