/ایف پی سی سی آئی آڈٹ کمیٹی کی سابق صدر سے غیرضروری دوروں اورسیون سٹارہوٹلوں میں قیام کے مدمیں اضافی خرچ کئے گئی30 لاکھ سے زائد وصول کرنے کی ہدایت

اتوار 16 فروری 2020 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) ایف پی سی سی آئی کی آڈٹ کمیٹی نے سابق صدر سے غیرضروری دوروں اورسیون سٹارہوٹلوں میں قیام کے مدمیں اضافی خرچ کئے گئی30 لاکھ روپے سے زائد وصول کرنے کی ہدایت کردی،ایک پریس ریلیز کے مطابق جس کے بعد ایف پی سی سی آئی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق صدرپرتاحیات رکنیت معطلی کی تلوارلٹکنے لگی ہے،پینتیس لاکھ روپے عدم ادائیگی کی صورت میں قانون کے مطابق سابق صدرکی تاحیات رکنیت معطل کردی جائیگی،وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے ایکسٹرنل آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق صدرداروخان نے 2019میںاختیارات سے تجاوزکرتے ہوئے بے مقصدوغیرضروری غیرملکی دوروں اورسیون سٹار ہوٹلوں میں قیام کرکے فیڈریشن کے خزانے کو30لاکھ روپے سے زائد کانقصان پہنچایاہے،ایکسٹرنل آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں فیڈریشن آف پاکستان کی آڈٹ کمیٹی نے سابق صدرکوپندرہ روزمیں30لاکھ روپے سے زائد جمع کرانے کااعلامیہ جاری کردیاہے،رقم ادانہ کرنے کی صورت میں ایف پی سی سی آئی کے رولزکے مطابق سابق صدرداروخان کی رکنیت تاحیات معطل کردی جائیگی،واضح رہے کہ سابق صدرکی وجہ سے حکومتی ایوانوں میں فیڈریشن کی ساکھ متاثر ہوئی اوربزنس کمیونٹی کی مشکلات میں بھی اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں