خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے، تعداد پندرہ ہوگئی

اتوار 23 فروری 2020 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) خیبرپختونخوا (کے پی کی) میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں پولیو کے مزید 5 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ضلع خیبر سے 4 اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ متاثرہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 22 تک جاپہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں