پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 28 فروری 2020 00:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا جس کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ای) کے ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ریاض خان سمیت بڑی تعداد میں طلبہ بھی موجود تھے۔

شجر کاری مہم کے آغاز کیساتھ ہی طلبہ نے نادرن بائی پاس پر پرشین پائن کے 1 ہزار پودے لگا ئے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری اپنے گھروں میں پودا لگا کر اس کی مکمل آبیاری بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹری پلانٹیشن پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے کیونکہ اس سے ہم کو صاف ہوا میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ حکومت کے وژن کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹری پلانٹیشن سے نہ صرف ماحول میں بہتری آئیگی بلکہ اس سے ہمارا ملک اور صوبہ سرسبز و شاداب ہوگا اور اس کی خوبصورتی میں مزید نکھار آئیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں