بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والوں کیلئے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں،وزیرقانون سلطان محمد

جمعہ 28 فروری 2020 00:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں کو محفوظ اور جنسی ہراسگی سے پاک معاشرہ فراہم کر رہے ہیں۔ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والوں کیلئے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بچوں کو تخفظ کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرقانون سازی کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر قانون نے جمعرات کے روز پشاور میں بچوں سے ہراسگی سے متعلق مسائل اور ادراک کے بار ے میں "برداشت اداری" کے زیرِ اہتمام مشاورتی سیشن سے بطور مہمان حصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ اورصوبائی کابینہ سے سات سپیشل چائلڈ پروٹیکشن کورٹس کی منظوی ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے لیگل ایکٹ اتھارٹی قائم کی ہے جس کے قیام کا مقصدمعاشرے کے کمزور طبقے کو قانونی معاونت فراہم کرنا ہے وزیر موصوف نے کہا کہ کہ صوبائی حکومت نہ صرف قانون سازی کرے گی بلکہ اس پر من و عن عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیگی۔

(جاری ہے)

سلطان محمد خان نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے قانون سازی کیلئے سفارشات پیش کرنے کے لئے سپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حکومتی ارکان کے علاؤہ اپوزیشن ارکان بھی شامل کئے گئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ سول سوسائٹی بھی مذکورہ قانون سازی کے حوالے تجاویز پیش کرے انہیں بھی زیر غور غور لایا جائے گا۔تقریب میں محتلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جبکہ رکن صوبائی اسمبلی عائشہ بانونے بھی تقریب میں شرکت کی اور قانون سازی کے حوالے سے حکومتی کاوشوں پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں