ایل آر ایچ میں اب تک کوروناوائرس کے 350 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال

جمعہ 10 جولائی 2020 14:41

ایل آر ایچ میں اب تک کوروناوائرس کے 350 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال ( ایل آر ایچ )پشاورکے ترجمان کے مطابق کوروناوائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، اب تک کورونا کے 350 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزجاری ہونے والے بیان کے مطابق ایل آر ایچ پشاورکے آئی سی یو میں داخل کوروناوائرس کے مزید چار تشویشناک مریض صحت یاب ہوگئے،کوروناوائرس کے مریضوں کی عمریں تقریبا 60 سال ہیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں نے آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیا،کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ڈاکٹروں کا مورال بلند ہورہا ہے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے تمام مریضوں کو انتہائی سیریس حالت میں لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں