خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی آرہی ہے، سیکرٹری صحت خیبر پختون خوا

منگل 14 جولائی 2020 17:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی آرہی ہے۔ ایک انٹرویومیں سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں پہلے کورونا کے باعث یومیہ مرنے والوں کی تعداد 24 سے زائدتھی جو کہ اب کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے باعث صرف 3 اموات ہوئیں، صوبے میں کورونا کے 8 ہزار ایکٹیو کیسز ہیں اور کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔ سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ،ہسپتالوں میں بیڈز اور وینٹی لیٹرز پر موجود مریض بھی اب بہت کم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام نے عید پر ایس او پیز کو فالو نہ کیا تو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں