محکمہ بہبودآبادی کے زیراہتمام چارسدہ میں فری میڈیکل کیمپ

جمعرات 6 اگست 2020 17:13

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) محکمہ بہبودی آبادی ضلع چارسدہ کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ آفیسرسمیع اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس آر ایس پی اورکونٹیک انٹرنیشنل کے تعاون سے بی ایچ یوچینہ چارسدہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمپ کے انچارج ایف ڈبلیو سی ترناب ریناز اور انچارج ایف ڈبلیوسی شازینہ نے درجنوں کلائنٹس کو مانع حمل کے بارے معلومات فراہم کیں جبکہ کونٹیک انٹرنیشل کے پیرا میڈیکل سٹاف نے مفت ادویات تقسیم کیں۔

تحصیل آفیسر عدنان سعید نے کیمپ کے دورے کے موقع پر لوگوں میں کورونا وائرس سے بچائوکیلئے شعوروآگاہی پیداکرتے ہوئے انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کوکورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے پاک کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں