مران خان حکومت قائد اعظم کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے ،مشتاق احمد غنی

جمعرات 13 اگست 2020 23:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2020ء) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے پوری قوم کو عید آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نے اس ملک کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا.قائد اعظم کی قیادت میں جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے آزادی کا حسین خواب دیکھا جسے قائداعظم نے عملی جامہ پہنایا۔

(جاری ہے)

آج اس ملک میں عمران خان کی حکومت ہے جو قائد اعظم کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔قائد اعظم کا یہی نظریہ تھا کہ ایک ملک بن جائے جس میں ہم ایک قوم کی طرح اکھٹے رہ سکیں اور ہم ترقی و تعمیر ک کام شروع کرسکیں مگر افسوس ایسا نہی ہوسکا۔مگر اب عمران خان نے اسکا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور بہت جلد پاکستان کامیابی کے زینے طے کریگا اور دنیا میں پاکستان کا ایک اہم مقام ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں