کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کی اہم کاروائی ،مطلوب مجرم اشتہاری بھتہ خور گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:25

پشاور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ نے اہم کاروائی کر تے ہوئے مطلوب مجرم اشتہاری بھتہ خور گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق15نومبر 2016کو محمد اسماعیل ولد محمد نعیم سکنہ فیز 1حیات آباد کو تحریک طالبان نے دھمکی آمیز کالیں کرکے ایک کروڑ روپے بھتہ کا ڈیمانڈ کررہے تھے۔

(جاری ہے)

محمد اسماعیل کی رپورٹ پر تھانہ سی ٹی ڈی پشاور نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیشی ٹیم مقرر کی تھی۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر تے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا، ملوث ملزمان جائز گرفتار ی سے بچنے کیلئے بعد از وقوعہ روپوش ہو گئے تھے۔ جن کی گرفتاری کے لئے سپیشل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی تھیں، چھاپہ مار ٹیموں نے وقوعہ میں ملوث مجرم اشتہاری و بھتہ خور طلا محمد ولد امیر محمد سکنہ فضل کالونی مردان کو چارسدہ اڈہ پشاورسے گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم سے سنسنی خیزانکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں