عدم توجہی کی بدولت علاقہ کے مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے، نیلم گیگیانی

د* قومی وطن پارٹی رہنماء کا ریگی ماڈل ٹائون کے مسائل کے حل کا مطالبہ

پیر 21 ستمبر 2020 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) قومی وطن پارٹی کی رہنماء نیلم گیگیانی نے ریگی ماڈل ٹائون کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم توجہی کی بدولت علاقہ کے مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ہائوس و سٹریٹ نمبر تاحال الاٹ نہ ہو سکے جبکہ ٹائون میں سیکورٹی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ30سالہ پرانا منصوبہ تاحال عدم تکمیل کا شکار ہے اور نکاسی آب سمیت کچے راستوں کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ سوئی گیس اور بجلی کے نظام میں رکاوٹیں علاقہ کے عوام کیلئے درد سر بن چکے ہیں اور پیسے جمع کرنے کے باوجود اہلیان تاحال سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مکین احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ریگی ماڈل ٹائون کے مسائل کے حل کیلئے فوری اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے تاکہ اہلیان ریگی ماڈل ٹائون سکھ کا سانس لے سکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں