پشتخرہ،موبائل کمپنی کااہلکارموٹرسائیکل سے محروم

پیر 21 ستمبر 2020 23:49

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) پشتخرہ کے علاقہ نودیہہ بابامیںنامعلوم چورایک شخص کی موٹرسائیکل لیکرفرارہوگئے، امتیا ز علی شاہ ولد مبا رک شاہ سکنہ نو دیہہ حضر ت بابا نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ نجی موبائل کمپنی میں بطور ٹیکنیشن کا م کر تا ہے ،ڈیو ٹی سے فارغ ہو کر واپس گھر آیا اور اپنی مو ٹر سا ئیکل نمبر ایل ایف 3733گھر کیسا منے کھڑ ی کر کے اندر چلا گیا جبکہ تھو ڑی دیر واپس آکر دیکھا تو مو ٹر سا ئیکل موجود نہیں تھی جسے نامعلوم افراد نے چو ری کر لیاتھا، پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں