درہ آدم خیل سے لاہوراسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام،ایک گرفتار

پیر 21 ستمبر 2020 23:49

پشاور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) پشاور پولیس نے درہ آدم خیل سے پشاور اور بعدازا ں پنجاب اسلحہ سمگلر کر نے کی کو شش کو ناکام بنا تے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاہے جبکہ سمگلنگ میں استعمال ہو نے والی مو ٹربھی تحو یل میں لے لی ہے، متنی پولیس کے مطابق گزشتہ روز انکو اطلاع ملی کہ درہ آدم خیل سے پشاور اور بعدازا ں پنجا ب اسلحہ سمگل کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے جس پر پولیس نے کا روا ئی کر تے ہوئے مشکو ک مو ٹر کار کو روک کرتلاشی لی تو اس سے 17 بند وق ، دو را ئفل اور تیس ہزار کا رتو س بر آمد کر کے ملزم محمد سعد کو گرفتار کر لیاہے،جس کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں