طوفانی بارشوں کے بعد اب خیبر پختونخوا میں رواں سال سردی معمول سے زائد ہوگی

پیر 28 ستمبر 2020 22:17

طوفانی بارشوں کے بعد اب خیبر پختونخوا میں رواں سال سردی معمول سے زائد ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) طوفانی بارشوں کے بعد اب خیبر پختونخوا میں رواں سال سردی معمول سے زائد ہو گی موسمی ماہرین کے مطابق ریکارڈ برف باری اور بارش بھی خارج از امکان نہیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں اب موسم سرماہ کادورانیہ معمول سے زائد ہو گا سردی بھی زائد پڑیگی جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی اضلاع کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہو گا۔

شمالی علاقوں میں معمول سے کئی برف باری ہو سکتی ہے ۔ چترال ، کالام ، سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی زیادہ برف باری کے امکانات ہیں ۔ ماہرین کے مطابق لالینا نامی موسمی پیٹرن کے ظاہر ہونے سے سردی زیادہ پڑیگی گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ملک میںسردی معمول سے زائد ہوگی ۔ رواں سال خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ طویل تھا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں